ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بنیادی مسائل سے بھاگ کررام مندرمعاملہ گرمانے کی سیاست عوام سمجھ رہی ہے :یچوری

بنیادی مسائل سے بھاگ کررام مندرمعاملہ گرمانے کی سیاست عوام سمجھ رہی ہے :یچوری

Fri, 30 Nov 2018 00:27:32    S.O. News Service

نئی دہلی:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر مرتبہ انتخابات کے وقت رام مندر کا مسئلہ اٹھا کر سماج میں فرقہ وارانہ صف بندی کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ بھی اس نے ایسا ہی کیا ہے لیکن اب عوام کا موڈ بدل رہا ہے اور وہ اس حکومت کو ہٹانے چاہتی ہے۔مسٹر یچوری نے آج یہاں انڈیں خواتین پریس کور میں منعقد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ بات کہی۔انہو ں نے اپنے افتتاحی تقریر میں دارالحکومت میں کل ہونے والی کسان ریلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں نہ تو کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کیا اور نہ ہی نوجوانوں کو اپنے کئے گئے وعدوں کو مطابق روزگار دیا۔


Share: